• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے صحت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عالمی یوم صحت پر عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پنجاب میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کو کامیاب بنائیں گے۔ بڑے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور اور مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔پہلی مرتبہ عوام کو ان کی گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے او پی ڈی میں مریضوں سے ملاقات کی۔
لاہور سے مزید