• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج میں آج شرکت کرینگے،ملی لیبرفیڈریشن

لاہور (خبرنگار) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن آج پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے ہیلتھ گرینڈ الائنس کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔ یہ احتجاج مراکز صحت اور سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے منصوبے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر میاں غلام مصطفی، جنرل سیکرٹری رانا جبران، پنجاب کے صدر عبدالمجید سالک، کے پی کے صدر اصغر خٹک، بلوچستان کے صدر شکر خان رئیسانی اور آزاد جموں و کشمیر کے صدر میاں ظفر اقبال نے کہاکہ حکومت شہریوں سے صحت جیسا بنیادی حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔
لاہور سے مزید