لاہور(خبرنگار)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے پی پی 174 میں کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کی شکایات پرفوری ریلیف احکامات جاری کیے، ترقیاتی کام کروانے پر شہریوں نے صوبائی وز یر اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ مہنگائی کے پہاڑ توڑنے کے بعد اب بجلی قیمتوں میں بھی ریلیف تاریخی اقدام ہے، قائد پاکستان مسلم لیگ ن کے ہر وعدے کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔