• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی قیمتوں میں کمی وزیر اعظم کا تاریخی اقدام:عبدالرحمن کانجو

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجونے بجلی کی قیمتوں میں تاریخی ریلیف اور مہنگائی 60سالہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آنے پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب آنے والا وقت عوام کے لئے اسی طرح کی مزید خوشخبریاں لائے گا، اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی اس نے نہ صرف ملک کو بحرانوں سے نکالا بلکہ عوام کو بھی حقیقی ریلیف دیا، ن لیگی حکومت نے مشکل فیصلوں کے ذریعے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر حقیقت میں ریاست کو بچایا۔
لاہور سے مزید