لاہور (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کے وژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی ایجنڈے کی روشنی میں واسا لاہور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈائریکٹر آپریشنز اور ایکسیئنز نے ویڈیو کے ذریعے شرکت کی۔