لاہور(خبرنگار) عید الفطر کی تعطیلات کے بعد گذشتہ روز صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکول کھل گئے۔ گذشتہ روز سے سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔ کم وبیش اسی لاکھ طلبہ اگلی کلاسوں۔میں پرموٹ ہوگئے۔ واضح رہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد پیر 7اپریل سے سرکاری سکول دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھلے ییں جبکہ نجی سکولوں میں بھی گذشتہ روز سے طلبہ کی حاضری معمول پر آئی ہے۔