• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین فنانس کمیٹی کے پی اسمبلی ارباب عثمان کا آئی ایم ایف کو خط

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

خیبر پختون خو اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین ارباب عثمان نے آئی ایم ایف کے کنٹری چیف کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا ہے کہ ملک میں موجودہ ٹیکس پالیسیوں سے شدید معاشی تناو ہے، ٹیکس پالیسیوں سے سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے، پیٹرول، بجلی، گیس اور جائیداد کے لین دین پر ٹیکس کی زیادہ شرح سے نقصان ہو رہا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسی میں آئی ایم ایف کے بااثر کردار کے پیشِ نظر ٹیکس اصلاحات کی جائیں، ماضی میں ٹیکسوں میں کمی سے ترقی کو فروغ ملا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ کاروبار کرنے کے لیے توانائی کے شعبوں میں قیمتوں کو کم کیا جائے، آسان اور کم ٹیکس کے ذریعے ایس ایم ای کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید