• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

ڈیوڈ وارنر— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
ڈیوڈ وارنر— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کراچی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم ہوٹل میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

دوسری جانب 4 پی ایس ایل فرنچائزز آج اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کریں گی۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوپہر ڈیڑھ بجے پریکٹس سیشن کریں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز شام ساڑھے6 بجے پریکٹس سیشن شروع کریں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید