• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کردیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف س حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسحاق ڈار، عطا اللّٰہ تارڑ، لیاقت بلوچ اور دیگر شریک تھے۔

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا،  وزیرِ اعظم نے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔

علاوہ ازیں اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومتی ٹیم توانائی کے شعبے میں طویل مدتی اصلاحات لانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، توانائی شعبے میں مزید اصلاحات عام آدمی کی زندگی میں آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشاء اللّٰہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید