امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے دوسرے رؤانڈ کو تین ماہ معطل کرنے پر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی جہاں پی ایس ایکس میں 2036 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس کی راہ گذر ٹرمپ ٹیرف پر دنیا کی دیگر عالمی انڈائسسز کی طرح رہی۔
100 انڈیکس 2036 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 189 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹرمپ ٹیرف پر گذشتہ روز امریکا، آج ایشیائی اور بعد میں یورپی منڈیوں میں خریداری کا رجحان رہا۔
پی ایس ایکس میں 63 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو گذشتہ روز کے مقابلے 42 فیصد زائد رہے۔ کاروبار ہوئے شیئرز کی مالیت 36 ارب 92 کروڑ روپے رہی جو گذشتہ روز کے مقابلے 39 فیصد زائد ہے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ڈھائی سو ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 235 ارب روپے ہے۔