• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم، فرانسیسی صدر کے رابطے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر نے رابطے کیے، جس کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور تعاون مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ 

دریں اثنا سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے عراقی ہم منصب نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور دونوں ملکوں میں فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت اور اس سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید