• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی بمباری، 28 شہید، جنگ بندی پر پیش رفت ہوئی ہے، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 28فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل اور حماس کیساتھ مذاکرات کررہےہیں تاہم انہوں نے جنگ بند ی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ دوسری جانب 10فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بعد غزہ منتقل کردیا گیا ہے ، ان قیدیوں کو غزہ جنگ کے بعد سے قید کیا گیا تھا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت انتہائی خراب ہے، قیدیوں کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ ہی تشدد کا سامنا رہتا تھا ۔ اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز غزہ کی پٹی پر اپنے حملوں میں اضافہ کرتے ہوئے جنوب، مرکز اور شمال کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید