• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرمیندر کا 89 برس کی عمر میں بھنگڑا، ویڈیو وائرل


دھرمیندر نے 89 برس کی عمر میں بھنگڑا ڈال کر سب کو حیران کر دیا۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے اپنے بیٹے سنی دیول کی فلم جات کے پریمیئر میں شرکت کر کے تقریب کی رونق دو بالا کر دی۔

ممبئی میں منعقدہ اس ایونٹ کے دوران دھرمیندر نے ناصرف شاندار انداز میں میڈیا کے کیمروں کے لیے تصاویر بنوائیں بلکہ ڈھول کی تھاپ پر بھرپور انداز میں بھنگڑا بھی ڈالا۔

حال ہی میں آنکھ کے آپریشن سے گزرنے کے باوجود، 89 سالہ اداکار کی توانائی اور خوش مزاجی قابلِ دید تھی۔

ان کی رقص کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور مداح ان کی فٹنس اور جوش کی دل کھول کر تعریف کر رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں سنی دیول کو اپنی فلم کی ٹیم کے ہمراہ اسٹیج پر آتے اور ڈھول کی لے پر رقص کرتے دیکھا گیا، انہوں نے ٹیم کے ہمراہ فوٹو گرافروں کے لیے تصاویر بنوائیں اور میڈیا سے بات چیت بھی کی۔

واضح رہے کہ فلم جات کو ہدایت کار گوپی چند مالینی نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو 10 اپریل کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی گئی۔

ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں سنی دیول کے ساتھ رندیپ ہودا، وینیت کمار سنگھ، سائمی کھیر اور ریجینا کیساندرا نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

سنی دیول اس سے قبل فلم غدر 2 میں جلوہ گر ہوئے تھے، جس نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید