• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی جیا بچن کو گود میں اُٹھائے گانا گاتے ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ و بھارتی سیاستدان جیا بچن کو گود میں اُٹھائے گانا گاتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 1983ء کے ایک امریکی کنسرٹ کی ہے جس میں امیتابھ بچن فلم ’لاوارث‘ کے مشہور گانے ’میرے انگنے میں‘ پر پرفارمنس دیتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ لائیو پرفارمنس کے دوران امیتابھ بچن اس گانے کے یہ الفاظ ’جس کی بیوی چھوٹی، اُس کا بھی بڑا نام ہے، گود میں بٹھا لو، بچے کا کیا کام ہے‘ گاتے ہوئے اسٹیج پر ساتھ موجود جیا بچن کو گود میں اٹھا کر رقص کرنے لگتے ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی جیا بچن  سے پہلی ملاقات فلم ’گُڈی‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد ان دونوں نے کئی مشہور فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کی جن میں فلم ’سلسلہ‘، ’ابھیمان‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ شامل ہیں۔

 اس مشہور اداکار جوڑی نے 3 جون 1973ء کو بہت سادگی سے شادی کر لی تھی جس میں صرف ان کے قریبی دوست اور عزیز و اقارب شریک ہوئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید