ایک جانب پاکستان سپر لیگ 10 کا آج سے میلا سجنے کو تیار ہے تو دوسری جانب پشاور زلمی کے شائقین کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔
پی ایس ایل 10 کا آج آغاز ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہو گی۔
ایسے میں پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔
بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کے بعد ڈریسنگ روم تک لنگڑا کر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تربیتی سیشن کے دوران بابر اعظم کو گیند پاؤں پر لگی تھی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بابر اعظم کی انجری کی نوعیت کیا ہے۔