• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت و نیپال: شدید بارشوں سے 94 افراد ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، بدھ سے اب تک مختلف حادثات میں 94 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں بدھ سے اب تک بارش کے سبب مختلف حادثات میں 64 ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بارشوں اور آندھی سے 22 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں شدید بارشوں اور بجلی گرنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نے متاثرہ علاقوں میں ہفتے تک مزید غیر موسمی بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی محکمۂ موسمیات نے پہلے ہی بدھ کے روز ملک کے لیے ایک بڑے خطرے کی وارننگ جاری کر رکھی تھی، جس میں مغربی حصوں میں ہیٹ ویو کی صورتِ حال اور مشرقی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں و بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید