• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشمیتا سین کی سابق بھابھی نے مالی مشکلات کے باعث ممبئی چھوڑ دیا

سشمیتا سین اور سابق بھابھی چارو آسوپا کی ماضی کے اچھے اور خوشگوار دنوں کی تصویر(سوشل میڈیا)۔
 سشمیتا سین اور سابق بھابھی چارو آسوپا کی ماضی کے اچھے اور خوشگوار دنوں کی تصویر(سوشل میڈیا)۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین کی سابق بھابھی چارو آسوپا مالی مشکلات کے باعث ممبئی چھوڑ کر اپنی بیٹی زیانا کے ہمراہ آبائی علاقے بیکانیر راجستھان  چلی گئیں۔

چارو آسوپا آن لائن کپڑے فروخت کیا کرتی تھیں، انھوں نے بہت زیادہ اخراجات کے باعث ممبئی چھوڑ کر جانے کی تصدیق کی ہے۔ حال میں سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ایک ویڈیو میں انہیں شلوار قمیض فروخت کرتے دیکھا گیا، جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔

جہاں بہت سے صارفین نے انھیں مدد کی پیشکش کی تو دیگر نے انکے مالی حالات پر سوال کیے تھے۔ ایک صارف نے لکھا: سشمیتا سین کی سابق بھابھی آن لائن سوٹ بیچ کر کر رہی ہیں گزارا۔

ادھر چارو آسوپا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے آن لائن کپڑے فروخت کرنے کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ اب میں اپنے آبائی علاقے بیکانیر منتقل ہوگئی ہوں۔ ایک ماہ سے زیادہ ہوگئے میں ممبئی چھوڑ کر والدین کے پاس آگئی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید