• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست اوکلاہوما میں اسپرنگ کنونشن کا انعقاد، پاکستانی ڈاکٹرز کی پذیرائی

امریکا کی ریاست اوکلاہوما میں ’اپنا‘ کے سالانہ اسپرنگ کنونشن میں گورنر کیون اسٹیٹ نے پاکستانی ڈاکٹر طاہر خیلی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

‎جیو/جنگ سے بات کرتے ہوئے گورنر نے بتایا کہ میرے دل کی 90 فیصد شریانیں بند تھیں، ڈاکٹر طاہر خیلی نے بروقت پروسیجر کر کے میری جان بچائی۔

‎گورنر اسٹیٹ نے جذباتی انداز میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر اب صرف میرے معالج نہیں، میرے دوست، محسن اور خیرخواہ ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر طاہر خیلی کی طب کے حوالے سے خدمات کو سراہا گیا۔

 اسپرنگ کنونشن میں شریک ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین نے دیگر پاکستانی ڈاکٹروں کی خدمات کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید