• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن امریکی فضائی حملوں میں 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی طیاروں کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا، دارالحکومت صنعا کے مشہور بازار پر ہونے والے تازہ ترین امریکی حملے میں کم از کم 12افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوگئے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں عمارتوں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں متاثرین کو بچانے کیلئے کام کر رہی ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اب بھی تازہ ترین حملے کے ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حوثیوں سے منسلک المسیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے شمال مغربی صوبہ امران میں 3اور شمالی صوبہ مارب کے ضلع الجوبہ پر مزید 2حملے کئے ہیں۔ المسیرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارب کے ضلع سرواہ پر 4دیگر حملے بھی ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید