• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے وزیر خارجہ آج چین کا دورہ کریں گے

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ آج منگل کوچین کا دورہ کریں گے ۔ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے تیسرے دور سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،2015کے ایران جوہری معاہدہ میں چین دستخط کرنے والے ملکوں میں شامل تھا ۔اس کا اعلان وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل دسمبر میں چین کا دورہ کیا تھا ۔اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اس دورہ کی تصدیق نہیں کی لیکن کہا کہ چین اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں مختلف سطحوں پر معاملات برقرارہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید