• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا خان کی فیشن ویک میں شاندار واپسی، ریمپ پر گرنے کے بعد سنبھلنا چھا گیا


کینسر سے لڑتی ہوئی حنا خان کی فیشن ویک میں شاندار واپسی ہوئی ہے، اداکارہ کا ریمپ پر گرنے کے بعد سنبھلنا سوشل میڈیا پر چھا گیا۔

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور ہر دل عزیز اداکارہ حنا خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نا صرف خوبصورتی بلکہ حوصلے، وقار اور اعتماد کا بھی استعارہ ہیں۔

بمبئی میں فیشن ویک 2025ء میں شرکت کرتے ہوئے حنا خان اس وقت خبروں کی زینت بن گئیں جب وہ ریمپ پر واک کرتے ہوئے 2 بار لڑکھڑائیں، لیکن انہوں نے ناصرف خود کو سنبھالا بلکہ اسے ایک باوقار اظہارِ طاقت میں بھی بدل دیا۔

فیشن شو میں فلم و ٹی وی انڈسٹری کی کئی بڑی شخصیات شریک ہوئیں، لیکن تمام تر توجہ کا مرکز حنا خان بنیں، جو اس وقت اسٹیج 3 بریسٹ کینسر جیسے خطرناک مرض سے لڑ رہی ہیں۔

حنا خان اس فیشن شو میں Kiaayo کے OORJA کلیکشن کی شو اسٹاپر تھیں، انہوں نے جس انداز میں ریمپ پر واک کی، وہ ناصرف ان کے پیشہ ورانہ وقار بلکہ ان کی داخلی طاقت کا منہ بولتا ثبوت بھی تھا۔

ریمپ پر واک کے دوران ان کا اسکرٹ ان کے قدموں میں آ گیا، جس کی وجہ سے وہ 2 بار لڑکھڑائیں، مگر بجائے گھبراہٹ کے انہوں نے اعتماد اور مسکراہٹ کے ساتھ خود کو سنبھالا اور پرفیکشن کے ساتھ واک مکمل کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حنا نے فوراً اپنا توازن بحال کیا، پوسچر درست کیا اور اسی وقار کے ساتھ چلتی رہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید