• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہر النسا برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں


پاکستانی معروف اداکارہ مہرالنساء اقبال برطانیہ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کے نکاح کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں۔

شادی کی مختصر تقریب کا اہتمام برطانیہ کی پہلی مسجد میں کیا گیا، جس میں سابق گورنر پنجاب، مرحوم سیاست دان سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور بہو نیہا تاثیئر سمیت قریبی عزیزوں اور دوست احباب نے اداکارہ کی شادی میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں مہرالنساء کو سرخ لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر سُنہرا لیس ورک کیا گیا ہے۔

اداکارہ کے دولہا نے مسجد میں ہونے والے نکاح کے موقع پر سرمائی رنگ کے سوٹ کا انتخاب کیا۔

اداکارہ کے سادگی سے ہونے والے نکاح کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نکاح کی مختصر تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا تھا اور ان کے دولہا میاں کا نام زکریا ہے۔

وائرل تصاویر و ویڈیوز کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں، ساتھی فنکاروں اور دوست احباب کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مہرالنساء اقبال کی مایوں کی تصاویر و ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں، جنہیں انہوں نے خود شیئر کیا تھا۔

اداکارہ مہرالنساء اقبال ڈرامہ سیریل عشقیہ، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ اور بکھرے ہیں ہم جیسے کامیاب پراجیکٹس میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت چکی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید