• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات میں اضافہ ہوگیا

کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات میں اضافہ ہوگیا۔

وزارت توانائی کے دستاویز کے مطابق فروری 2025ء تک کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات 229 ارب 66 کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس میں 43 ارب 16 کروڑ روپے اصل رقم کا حصہ بنتا ہے جبکہ 186 ارب 50 کروڑ روپے رقم کا حصہ سود کی مد میں بنتا ہے۔

وزارت توانائی نے کہا کہ جولائی 2024ء سے فروری 2025ء تک کے الیکٹرک پر حکومتی واجبات میں تقریباً 37 ارب روپے بڑھے، جون 2024ء تک کے الیکٹرک پر وفاقی وفاقی حکومت کے واجبات 193 ارب روپے تھے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک پر یہ بقایاجات نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی کے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید