• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت پراقوام عالم کی خاموشی ملی بھگت ہے‘حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت رہنما حافظ حمد اللہ نےکہاہے کہ اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اور یہود و ہنود کی ملی بھگت سے اسرائیل کھلی دہشت گردی پر اتر آیا ہے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرکے غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا انہوں نے جامعہ تحسین القرآن سیگی گلستان میں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عرب ممالک اسرائیل کے خوف سے باہر نکلے ورنہ یہود کے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ آپ کے محلات تک پہنچ جائے گی عرب ممالک اسرائیل کے خلاف جرأت کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہو جائیں۔