کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون اقوام بلوچستان میں خوشحال ہیں سازشی عناصر بلوچ علاقوں کو ملاکر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرکے انتشار پھیلانا چاہتے ہیںترجمان نے پشتون قوم پرست جماعت کے چیئرمین کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچ اور پشتون اقوام کی نمائندہ جماعت ہےپشتون اضلاع کی نمائندہ جماعتیں بھی بلوچستان میں ہی رہنا چاہتی ہیںالگ صوبے کامطالبہ کرنے والوں کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی تک نہیں۔