پیرس (اے ایف پی) اوپیک نے عالمی معیشت پر امریکی محصولات کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ روز تیل کی طلب میں اضافے کی اپنی پیش گوئی کو قدرے کم کردیا۔سعودی زیرقیادت آئل کارٹیل نے ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اب اسے توقع ہے کہ 2025 میں طلب میں 13 لاکھ بیرل یومیہ (بی پی ڈی) اضافہ ہوگا، جو کہ 14 لاکھ بی پی ڈی کی سابق پیش گوئی سے کم ہے۔معمولی ایڈجسٹمنٹ بنیادی طور پر پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار اور حال ہی میں اعلان کردہ امریکی ٹیرف کے پیش نظر تیل کی طلب پر متوقع اثر کی وجہ سے تھی۔پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اب رواں سال عالمی طلب کومجموعی طور پر 10کروڑ50 لاکھ 50ہزار بی پی ڈی تک پہنچتا دیکھ رہی ہے۔اس نے اپنی عالمی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو بھی قدرے کم کر کے تین فیصد کر دیا۔