• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر شی جن پنگ کا دورہ ویتنام، دونوں ممالک کے 40 معاہدوں پر دستخط

ہنوئی (اے ایف پی)چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے تحفظ پسندی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا اور تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، کے انتباہ کے بعدکمیونسٹ ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے چین اور ویتنام نے گزشتہ روز تعاون کے 40معاہدوں پر دستخط کیے۔جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے پہلے مرحلے میں صدرشی جن پنگ ویتنام میں ہیں، جیسا کہ بیجنگ خود کو غیر منظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مستحکم متبادل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر ٹرمپ نے رواں ماہ بڑے پیمانے پر محصولات میں اضافے کا اعلان کیا اور پھر زیادہ تر محصولات واپس لے لیے۔ جنرل سیکرٹری ٹو لام سمیت ویتنام کے اعلیٰ رہنماؤں سے بات چیت سے قبل چین کے صدر کا ہنوئی میں 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر اور صدراتی محل میں پرچم لہراتے ہوئے بچوں کی قطاروں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید