• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کو 40 دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو 

پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو 40  دن کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالت میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ خان اور جسٹس صلاح الدین نے علی امین گنڈاپور کے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف نیب میں انکوائری ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے خلاف 32 کیسز اسلام آباد اور 33 پنجاب میں درج ہیں، ایف آئی اے میں بھی ان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔

ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں علی امین گنڈاپور کے خلاف 8 مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو 40 دنوں میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

قومی خبریں سے مزید