کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 15سال قید کی سزا سنادی۔
ملزم کو ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں سزا سنائی گئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دسمبر 2024ء میں رکشہ ڈرائیور سے 3500 روپے چھینے تھے، جس کا ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔