ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرملتان نے چلڈرن ہسپتال کے نیو بلاک کے اپ گریڈیشن منصوبے کا دورہ کیا،اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگز نے منصوبے پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے نئے وارڈز کا تفصیلی دورہ کیااور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کے نیو بلاک میں پیڈ سرجری اور ایمرجنسی کی تمام سہولیات موجود ہیں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔