• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں درجۂ حرارت میں اضافے، بارشوں میں کمی کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں درجۂ حرارت معمول سے زیادہ اور بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق درجۂ حرارت میں اضافہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ہیٹ ویو کا سبب بنے گا۔

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی، بدین، لاڑکانہ، عمر کوٹ، تھر پارکر، مٹیاری، سکھر، شکار پور کے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

دادو، سانگھڑ، بہاولپور، رحیم یار خان اور لاہور کے علاقے بھی گرمی کی شدید لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

گرمی میں اضافہ خیبر پختون خوا، پوٹھوہار، مری اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

درجۂ حرارت میں اضافے اور بارشوں میں کمی سے فصلوں کی پیداوار بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گرمی کی شدت اور بارشوں میں کمی جیسے عوامل پانی کی قلت کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید