• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان کی بالی ووڈ فلم کے رومانوی گانے کی دھوم








فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کا رومانوی گانا خُدایا عشق ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا۔

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی کی بازگشت ایک بار پھر سنی جا رہی ہے اور اس بار وہ جلوہ گر ہو رہے ہیں فلم ابیر گلال میں، جہاں ان کے مدِ مقابل وانی کپور ہوں گی۔

فلم کی ریلیز سے قبل ہی مذہبی انتہا پسندوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے، مگر مداحوں کی خوشی کو کوئی روک نہیں سکا، کیونکہ فلم کا پہلا گانا خُدایا عشق ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اس دل کو چھو لینے والے گانے کو اریجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے اپنی مدھر آوازوں سے سجایا ہے۔

فواد خان نے اپنی کلاسک رومانوی شخصیت کے ساتھ اس گانے میں جادو جگایا ہے، خاص طور پر ان کی نظریں ایک بار پھر ناظرین کا دل موہ لینے میں کامیاب رہیں۔

فواد خان کی یہ فلم مئی 2025ء میں ریلیز ہو رہی ہے، جسے کچھ مذہبی گروہوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، مگر فواد کے چاہنے والے اس بات پر خوش ہیں کہ وہ بالآخر بڑے پردے پر واپس آ رہے ہیں۔

گانے کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کا جوش قابلِ دید تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید