• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند ماہ میں سیکڑوں جدید الیکٹرک بسیں چلائیں گے،صوبائی وزیرٹرانسپورٹ

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 30 واں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول/ٹرانسپورٹ ٹاور کیلئے مختلف تجاویز اور آپشنز پر غور بھی کیا گیا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نےکہا کہ 27 الیکٹرک بسوں کے بعد مزید سیکڑوں جدید ترین الیکٹرک بسیں آئندہ چند ماہ میں چلائیں گے۔