لاہور(خبرنگار) محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بجھوادی ، محکمہ کے مطابق سکولوں میں ہیٹ ویو کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے قبل بھی کی جاسکتی ہیں، چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گی۔