لاہور (محمد صابر اعوان سے ) سرکاری ہسپتالوں میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دوروں کےبعد مریضوں اور ڈاکٹروں کو نئی مشکلات کا سامنا ہے ہسپتال کے سٹاک میں موجود ادویات کے علاوہ ڈاکٹر زمریض کو کو ئی دوسری دوائی لکھ کر نہیں دے سکتے جبکہ ہسپتال کے سٹاک میں بیشتر ادویات دستیاب ہی نہیں ڈاکٹر مریض کے مطالبہ پر بھی نجی میڈیکل سٹور سے دوائی لکھ کر نہیں دیتے کیونکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے اس پر پابندی عائد کر رکھی ہے یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ ان ڈور اور ائوٹ ڈور کے مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں جبکہ دوسری جانب بیشتر ادویات ایسی ہے جو کہ سرکاری میڈیکل اسٹوروں پر موجود ہی نہیں، اس حوالے سے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کو بھی کہنا ہے کہ بہت سی ادویات ایسی ہے جو مریض نے نجی میڈیکل اسٹور سے لیکر استعمال کرنی ہوتی مگر ہم حکومت احکامات کے بعد سے مریض کو اس کی تشخیصی پرچی پر لکھ کر نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے مریضوں کا مرض ٹھیک ہونے میں تاخیرہو جاتی ہے۔