• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکان، گھر اور سٹور میں ڈاکے ،2 کاریں ۔2 رکشے بھی چوری

لاہور(کر ائم رپو رٹر سے) فیکٹری ایریا میں ڈاکوئوں نے افتخار علی سے 3لاکھ 32ہزار ،ا چھرہ میں زبیر بھٹی سے 3لاکھ 90ہزار اور موبائل فون ،ہڈیارہ میں محمد اشرف کی دوکان سے 3لاکھ 55ہزار ،نصیر آباد میں محمد طفیل کے گھر سے2لاکھ 74ہزار ، زیورات اور موبائل فون ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں علی عباس سے 1لاکھ76 ہزار اور موبائل فون،اقبال ٹاون میں حیدر اختر کے سٹورسے 62 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ، راوی روڈ سے مزمل ،نشتر کالونی سے افتخار علی کےرکشے،گلبرگ سے محمد اکرم اور اچھرہ سے حافظ اکمل کی کاریں ،ریس کورس سے طارق پرویز،ہربنس پورہ سے عمر فاروق، بادامی باغ سے عمران علی،لاری اڈہ سے عاصم ،سرور روڈ سے عبدالشکوراور دیفنس سے انتخاب احمد کے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔