لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سبز ہ زار کے علاقے میں لیسکو سید پور سب ڈویثرن کی ریکوری ٹیم پر نادہندہ صارفین نے حملہ کرکے لائن مین عدنان کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا ،عدنان ریکوری کے لیے ہوٹل پہنچا ،70 ہزار روپے سے زائد کا بل واجب الادا تھا ، ہوٹل کی انتظامیہ نے تلخ کلامی کے بعد حملہ کر دیا اور ایک ملازم نے عدنان کو چھری مار دی ۔