• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلحدیث مساجد، مدارس اور شعائر کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، ہشام الہیٰ ظہیر

لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر حافظ علامہ ہشام الہیٰ ظہیر اور تنظیم المساجد و المدارس السلفیہ کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حقوق اہلحدیث واقصی مارچ کے اغراض و مقاصد بیان کیے علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ اہلحدیث مساجد، مدارس اور شعائر کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہمارا مارچ دھرنے میں تبدیل ہو سکتا ہے ۔آخر میں تمام قائدین نے فلسطین غزہ کے حوالے سے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا فلسطین،غزہ کی موجودہ صورتحال پر مسلم آمہ متحد ہو۔