• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی غیر ملکیوں کو کرائے پر دکان یا مکان دینے والا بھی ذمہ دار، طلال چوہدری

اسلام آباد(طاہر خلیل )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو کرائے پر دکان یا مکان دینے والا بھی ذمہ دار ،بغیر ویزا کے پاکستان میں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا،افغان وفد کی وزیرِ تجارت کی سربراہی میں وزیر مملکت سے ملاقات،افغان باشندوں کی واپسی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال . غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں موجود 75 فیصد افغانیوں کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں۔پاکستان میں داخل ہونے والوں پاس قانونی دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید