اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عمر ایم خان کو فوری طور پر محکمہ خزانہ میں مشیر برائے نظم و نسق قرضہ جات کے طور پر مقرر کیا ہے اور وہ بلا معاوضہ بنیاد پر کام کریں گے۔ عمر کو بینکاری کے شعبے میں 25 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جو نجی شعبے کو قرض فراہم کرنے، اسٹریٹجک اور معاشی تجزیے، نیز تیز رفتار اور پائیدار ترقی کے لیے آپریشنل عمل درآمد اور معاونت جیسے شعبوں پر محیط ہے۔