• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں عمر ایوب خان کی نشست خطرے سے دو چار

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) اسلام آباد ہائی کور ٹ نے ہری پور ہزارہ کے حلقہ این اے 18 سے قومی اسمبلی کے فروری 24کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کے لئے جاری حکم امتناع ختم کردیا ہے جس کے نتیجے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی نشست خطرے سے دو چار ہوگئی ہے جہاں سے انہیں کامیاب قراردیا گیا تھا اب الیکشن کمیشن کو اس حلقے کے انتخاب کی مکمل تحقیقات کا اختیار مل گیا ہے اور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں آئندہ ہفتے کسی بھی وقت عمر ایوب خان اور ان کے حریف امیدواروں کونوٹس جاری ہوجائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید