• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر15,217 موٹر سائیکلیں ضبط کیں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران 15,217 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں جبکہ شرجیل میمن نے متنبہ کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کریک ڈائون کے دوران فینسی نمبر پلیٹس، دھندلے شیشوں اور دیگر غیر قانونی لوازمات کیخلاف 1,124 کارروائیاں، ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز کی 274 گاڑیاں ضبط، 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش اور 200 گاڑیوں کی رجسٹریشنز عارضی طور پر معطل کر کے بعض شرائط پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید