کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں حملے میں قتل پیپلزپارٹی کے یو سی چیئرمین وسٹی کونسل کراچی کے رکن عامر بھٹو کی جمعے کونمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب‘سید وقار مہدی،نجمی عالم‘اپوزیشن لیڈرسیف ایڈووکیٹ و دیگرسیاسی و سماجی کاکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ‘بعد ازاںمرحوم کو مقامی قبرستان سپردِ خاک کر دیا گیا‘ اس موقع پر سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہمارے کارکنان دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں ‘عامر بھٹو شہید کے قاتلوں تک ہم جلد پہنچ جائیں گے ‘دریں اثنا میئر کراچی نے عامر بھاشانی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس سفاکانہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔