• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید آباد سے کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سی ٹی ڈی نے تھانہ سعید آباد کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت داہن عرف آصف چکنا کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی دی نے بتایا کہ گرفتار ملزم اور محمد شفیع BLA کے دہشت گردوں کو کراچی شہر میں سہولیات فراہم کرتے ہیں اور گرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔گرفتار ملزم داہن اور محمد شفیع قریبی ساتھی ہیں۔ محمد شفیع بی ایل اے کے دہشت گرد بہادر پی ایم ٹی کا بیٹا ہے۔
اہم خبریں سے مزید