سکھر(نیوز ایجنسی) دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کے خلاف وکلا ء کا قومی شاہراہ پر احتجاجی دھر نا ،ببرلوء روڈ بلاک، سندھ، بلوچستان، پنجاب جانے والی ٹریفک معطل، وکلا ء کی جینا ہوگا مرنا ہوگا، حق ہمارا لینا ہوگاکی فلک شگاف نعرے، کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں کے وکلاء برادری سمیت سول سوسائٹی ، سیاسی ، سماجی ، ٹریڈ ، لیبر و معزز شہریوں کی بھی شرکت ، وکلاء برادری سے اظہار یکجہتی ، پنجاب کی چھ کنال اسکیم آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،فیصلہ واپس لیا جائے ، وکلا برادری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام قومی شاہراہ (ببرلوء )بائی پاس پر وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے احتجاجی دھرنا دیا اور سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، وکلاء برادری کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے کے باعث قومی شاہراہ دونوں اطراف سے مکمل بند ہو گیا اورقومی شاہراہ بند ہونے کے باعث دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔