اسلام آباد( نیوز رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈکے ممبران تین سال کی مدت مکمل ہونے پر فرائض سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز انکے اعزاز میںایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت سینئر ممبر بورڈ بریگیڈیئر (ر) اختر نواز جنجوعہ نے کی جبکہ وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر عطا الرحمن نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ ڈاکٹر عطا ء الر حمن نے بورڈ کی خدمات، بالخصوص قیمتی جائیدادوں اور زرعی زمینوں کے مؤثر انتظام، اسکیموں کی ازسر نو تشکیل اور ملازمین کے سروس رولز میں اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے نہ صرف امانت داری سے قومی ورثے کی حفاظت کی بلکہ ملکی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کیا۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے بھی اجلاس میں بورڈ ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور انکے تجربات کو آئندہ پالیسی سازی میں سنگِ میل قرار دیا گیا۔ اجلاس میں ممبران بورڈ رضوانہ نوید،ڈاکٹر جویریہ غضنفر،رانا مجیب افضل خان ،سہیل احمد رضا ،کریپا سنگھ ،ڈاکٹر ہر ی لال بھاگیا،کرشن لال ، سردار پرتاب سنگھ ،مشال کور،پیرذادہ طیب امین ،سردار بھگت سنگھ کے علاوہ چیف کنٹرولر آف اکاونٹس عدیل احمد، اسٹاف آفیسر ظفر اقبال ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثنا اللہ خان و دیگر افسران نے شرکت کی ۔ممبر بورڈ اخترنواز جنجوعہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ادارے کی شفافیت کارکردگی اور عوامی اعتماد کو یقینی بنایا جائے دیگر ممبران بورڈ نے باہمی احترام اور ٹیم ورک کو ادارے کی کامیابی کا بنیادی جز قرار دیا ۔ بورڈ نے ممبران نے سیکرٹری بورڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرید اقبال نے محکمہ کے ریونیو میں اضافہ ،ٹرسٹ پراپرٹیز کی حفاظت اور ریکوری کیلئے بطور اپنی بہترین خدمات انجام دیں۔ ممبران بورڈنے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اور انچارج بورڈ میٹنگ شاہد بشیر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کوبھی بھر پور سراہا انہوںنے کہا کہ انکی قیادت میں نہ صرف بورڈ میٹنگزکو موثر اربوط اور نظم و ضبط کے ساتھ چلایا گیا بلکہ پالیسی سازی فائل ور ک اور رابطہ کاری میں بھی پیشہ وارانہ اخدمات انجام دیں ۔ ممبران بورڈ نے اجلاس کی کارروائی میں سابقہ 357ویں میٹنگ کی منظور ی دی گئی ۔ متروکہ وقف املاک کے ممبران کے بورڈ کی مدت عرصہ تین سال کے بعد مکمل ہو جاتی ہے جسکے بعد حکومت پاکستان کی منظوری سے نیا بورڈ تشکیل دیا جاتا ہے۔