• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیراہ، ڈرون حملے میں دو کمسن بچوں سمیت چار افراد زخمی

وادی تیراہ( نمائندہ جنگ) وادی تیراہ میں مبینہ ڈرون حملے میں دو کمسن بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پشاور منتقل، حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے،واقعات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ پہاڑی اور پسماندہ علاقہ وادی تیراہ کے مرکزی باغ کے عقب میں واقع میلے میں الصبح مبینہ ڈرون حملہ ہوا جس کے نیتجے میں دو کمسن بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت سہیل ولد شاہدین، خلیل ولد جانیب، عبدالہادی ولد زمان، جہاں زیب ولد سراج شامل ہیں۔ زرائع نے بتایا کہ مرکزی بازار کے عقب میں جمعے کے روز میلہ لگتا ہے جس کے لیے دور دراز علاقوں سے لوگ اتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید