کوئٹہ (پ ر) ہدہ کونسل کی جانب سے تعلیم کے فروغ اور معاشرتی خدمت کے جذبے کے تحت گورنمنٹ سنٹرل پرائمری سکول ہدہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مستحق طلباء میں یونیفارم تقسیم کیاگیا۔جب کہ سکول کے ہیڈ ٹیچر کی جانب سے طلباء کو نوٹ بکس فراہم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہدہ کونسل کے صدر نے کہاکہ تعلیم ایک ایسا چراغ ہے جو معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکال کر ترقی کی روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ ہمارے علاقے کے بچوں کا تعلیم یافتہ ہونا نہ صرف ان کی ذاتی ترقی بلکہ پوری قوم کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ہم ہدہ کونسل کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تعلیمی سہولیات ہر بچے تک پہنچیں۔سکول کے ہیڈ ٹیچر نے اپنے خطاب میں ہدہ کونسل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی امدادی سرگرمیاں نہ صرف طلباء کے تعلیمی اخراجات کو کم کرتی ہیں بلکہ ان میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق بڑھاتی ہیں۔