قندیل بلوچ قتل کیس میں معاونت کے ملزم باسط کو ملتان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزم باسط نے ایس پی کینٹ ملتان کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
باسط کا بیان میں کہنا ہے کہ وسیم اورحق نواز نے ڈیرہ غازی خان سے ملتان آنے جانے کی ٹیکسی کرائی تھی، وسیم اور حق نواز نے کہا کہ جب فون کریں تو مظفرآباد کے قریب آجانا۔
باسط کا کہنا ہے کہ واپسی میں بھی وسیم اور حق نواز دونوں آئے تھے اور دونوں کو واپس ڈیرہ غازی خان چھوڑدیا تھا،ملزم وسیم سے ٹیکسی کا کرایہ 32 سو روپے طے کیا تھا۔
ملزم باسط نے بیان میں مزید کہا کہ ٹیکسی میں وسیم اور حق نواز سوار تھے، مجھے نہیں پتا تھا کہ یہ لوگ قندیل بلوچ کو قتل کرنے جارہے ہیں۔