پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس نثارحسین اورجسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے محکمہ تعلیم مردان سے1997ء میں برطرف کئے جانے والے ملازمین کی تاحال عدم بحالی پرڈائریکٹرایجوکیشن اورای ڈی او ایجوکیشن مردان کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز خالد رحمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرثمینہ قاضی سمیت 150اہلکاروں کی جانب سے دائررٹ پٹیشن پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایا گیاکہ درخواست گزاروں میں سی ٹی ، ٗ پی ٹی سی اور دیگر عہدوں پرمحکمہ تعلیم مردان میں تعینات تھے جنہیں 1997ء میں سیاسی بنیادوں پرملازمت سے برطرف کیاگیا اور بعدازاں برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق ایکٹ کے بعد بیشترملازمین کو ان کی ملازمتوں پربحال کردیاگیاجبکہ درخواست گزاروں کو تاحال بحال نہیں کیاگیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین کو ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ نے بھی ملازمتوں پربحال کیاہے لہذادرخواست گزاروں کی ملازمت پربحالی کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد ڈائریکٹرایجوکیشن اورای ڈی او مردان کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔